1 اگست 2011 - 19:30

کراچی…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

ابنا: کراچی پہنچنے پر وزیر داخلہ کہا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لئے کسی بھی ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں کو اب ان کے آقا نہیں بچاسکیں گے ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق رحمان ملک نے کراچی پہنچنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ بھی کی ، رحمان ملک نے کہا کہ عوام دیکھیں گے کہ امن کے دشمن درندوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا حکم دے دیاگیا ہے ، کراچی میں امن کی بحالی کے لئے کسی بھی ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا، وزیرداخلہ نے کراچی کی فضائی نگرانی کے لئے طیارے کراچی پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے ۔  .............

/169